اسلام آباد ایئرپورٹ سے اغوابرائے تاوان کا ملزم گرفتار

اتوار 4 ستمبر 2016 13:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء ) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ایئر پورٹ پر تعینات ایف آئی اے اہلکاروں نے نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے وطن واپس آنے والے ریحان بٹ کو حراست میں لے لیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ریحان بٹ کے خلاف گوجرانوالہ میں اغوابرائے تاوان کا مقدمہ درج ہے، اسی مقدمے میں مفرورہونے کی وجہ سے اسے بلیک لسٹ قراردیا گیا تھا، ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :