Live Updates

عمران خان آج کل ایک ہی بات کرتے ہیں کہ ” سونیا وزیراعظم بنا دے ،ظالما وزیراعظم بنا دے“ حنیف عباسی

شیخ رشید کو ایفی ڈرین بہت یاد آتی ہے، اگر آئندہ کوٹہ ملا تو شیخ صاحب کو 2کلو ایفی ڈرین میں دونگا،رہنمامسلم لیگ

اتوار 4 ستمبر 2016 13:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) چیئرمین راولپنڈی اسلام آبادمیٹرو سروسمسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان آج کل ایک ہی بات کرتے ہیں کہ ” سونیا وزیراعظم بنا دے ،ظالما وزیراعظم بنا دے“ شیخ رشید کو ایفی ڈرین بہت یاد آتی ہے اگر آئندہ کوٹہ ملا تو شیخ صاحب کو 2کلو ایفی ڈرین میں دونگا۔اتوار کو حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان رائیونڈ گئے تو ہم بنی گالا جائیں گے،عمران خان آج کل صرف ایک ہی بات کرتے ہیں ”سونیا وزیراعظم بنا دے،ظالما وزیراعظم بنا دے “۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کل خان صاحب 4سوالوں کا جواب مانگ رہے تھے۔ بتائیں آپ کون ہوتے ہو آپ ٹھیکیدار ہو یا نمبردار جواب مانگنے والے،2018کے الیکشن کے بعد کوئی خود کشی کرے یا نہ کرے انشاء اللہ عمران خان ضرور خود کشی کرے گا۔حنیف عباسی نے کہاکہ شیخ رشید کو ایفی ڈرین بہت یاد آتی ہے،آئندہ کوٹہ ملا تو شیخ رشید کو 2کلو ایفی ڈرین میں دوں گا،ماضی شیخ رشید تو دم دبا کر بھاگ گئے تھے،راولپنڈی سے منتخب ہوکر بھاگنے والے کس منہ سے یہاں آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے جھوٹے شخص طاہر القادری بھی کل مان گئے اور سچ بول گئے کہ 2018تک 16ہزار میگاواٹ بجلی پاکستان میں آجائے گی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :