2016میں ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ،وزارت داخلہ

رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں دہشت گردی کے 77واقعات ہوئے ،2001سے اب تک دہشتگردی کے 17ہزار363واقعات ہوئے

اتوار 4 ستمبر 2016 13:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء)وزارت داخلہ نے کہاکہ 2016میں ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ،رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں دہشت گردی کے 77واقعات ہوئے ہیں ،2001سے اب تک ملک بھر میں دہشتگردی کے 17ہزار363واقعات ہوئے ہیں اور سب سے زیادہ دہشتگردی کے واقعات 2010 میں ہوئے جن کی تعداد 2061تھی،گذشتہ دو سالوں کے دوران پوری دنیا میں دہشتگردی کے ہونیوالے واقعات میں پاکستان کا تیسرا نمبر، اس عرصے کے دوران پاکستان میں دہشتگردی کے 2832واقعات ہوئے،جس میں 2842افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 4100سے زائد زخمی ہوئے،ملک میں اغوا کے1148واقعات ہوئے،،رواں سال اب تک دہشتگردی کے77واقعات ہوئے ہیں۔

پوری دنیا میں سب سے زیادہ دہشتگردی واقعات عراق اور دوسرے نمبر پر افغانستان موجود ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری دستاویزات کے مطابق پوری دنیا میں دہشتگردی کے ہونے والے واقعات میں پاکستان کا تیسرا نمبر ہے سب سے زیادہ دہشتگردی کے واقعات عراق دوسرے نمبر پر افغانستان ہے،پاکستان میں 2014میں دہشتگردی 1823واقعات ہوئے جس میں 1761افراد جاں بحق جبکہ 2836زخمی ہوئے،2015میں ملک بھر میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی واقع ہوئی اور یہ واقعات کم ہوکر 1009ہوگئے ان واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 1081جبکہ 1328افراد زخمی ہوئے،2014میں اغوا برائے تاوان کی 879وارداتیں ہوئی جبکہ 2015میں یہ تعداد 269رہی،رواں سال دہشتگردی 77واقعات ہوئے ۔