ایف آئی اے کے5 اہلکار انسانی سمگلنگ میں ملوث، مقدمہ درج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 4 ستمبر 2016 12:34

ایف آئی اے کے5 اہلکار انسانی سمگلنگ میں ملوث، مقدمہ درج

اسلام آباد:(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 ستمبر2016ء): ایف آئی اے کے5 اہلکاروں کے خلاف انسانی سمگلنگ میں ملوث ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے 5 اہلکار انسانی سمگلنگ میں ملوث پائے گئے جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اہلکار پیسے لے کر غیرقانونی طور پر لوگوں کو بیرون ملک بھجواتے تھے ۔ ملزمان نے گزشتہ دنوں 3 افراد کو جعلی ویزے پر لیبیا بھجوایا تھا ۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے مظہر الحق کاکا خیل نے ملزمان کی گرفتاری کی ہدایات جاری کر دیں ۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے معاملے کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی ٹیم بھی بنا دی جس کے سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل خان ہوں گے ۔