چیچہ وطنی‘قومی شاہراہ پرٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 13سالہ لڑکاجا ں بحق،باپ اور بھائی زخمی

اتوار 4 ستمبر 2016 12:27

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) قومی شاہراہ پرٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 13سالہ لڑکاجا ں بحق،باپ اور بھائی زخمی ہوگئے،ریسکیوذرائع کے مطابق گاوٴں 95،بارہ ایل کا رہائشی محمد عبدااللہ اپنے بیٹوں اظہر منیر اورنوید کے ہمراہ موٹر سائیکل پر شہر آرہا تھا کہ منیر شہید چیک پوسٹ اقبالنگرکے قریب رابطہ سڑک سے قومی شاہراہ پر چڑھتے ہی تیزرفتار ٹرک نے انکی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی،حادثہ کے نتیجہ میں 13سالہ اظہر منیر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اسکا15سالہ بھائی نوید اوروالد عبداللہ زخمی ہوگئے،نوید کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے،پولیس کسووال مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :