عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان پر لازم ہے‘علماء کرام

ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کی خاطر مسلمان اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اصلیت سامنے آنے سے قادیانی بھی تائب ہو کر اسلام قبول کررہے ہیں‘دفاع تحفظ ختم نبوت ودفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب

اتوار 4 ستمبر 2016 12:27

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان پر لازم ہے ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کی خاطر مسلمان اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے قادیانی اپنی شر انگیزی کے ذریعے مسلمانوں کو اپنی طرف متوجہ نہیں کرسکتے بلکہ ان کی اصلیت سامنے آنے سے قادیانی بھی تائب ہو کر اسلام قبول کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار چوک بلا ک10میں نوجوانانِ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام دفاع تحفظ ختم نبوت و دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ عزیز احمد کندیاں شریف ،مولانا محمد اکرم طوفانی، مولانا محمد رمضان، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانااسماعیل شاہ کا ظمی، عبد الباسط حسانی، حافظ ابوبکر مدنی، مولانا نور محمد ہزاروی، مولانا عبد الرحیم، آصف رشیدی اور پروفیسر عاصم اشتیاق نے کیا انہوں نے کہا کہ ہم ناموس رسالت کا دفاع ہر سطح پر کرنے کیلئے تیار ہیں اور کسی کو ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت پر انگلی اُٹھانے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے قادیانیت کا مقابلہ ہر سطح پر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ملک سے دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے افواج پاکستان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور سپہ سالار راحیل شریف خراج تحسین کے مستحق ہیں نوجوانان عالمی مجلس ختم نبوت کا ہر کارکن اس ملک کے دفاع کے لئے حاضر ہے اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے کانفرنس کے آخر میں کشمیر پر بھارتی فوج کے مظالم اور عالمی برادری کے نوٹس لینے اور اقوام متحدہ کو اس سلسلے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی قرارداد بھی پیش کی گئی 7ستمبر کا دن مسلمانوں کے لئے ایک عظیم فتح کا دن ہے کہ جب پارلیمنٹ نے قادیانوں کو اقلیت قرار دیا یوم فتح کے سلسلہ میں 7ستمبر کو لوگوں میں شعور بیدار کرنے کیلئے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :