کرائے پر ریلیاں نکالنے والوں کے پاس کوئی عوامی اور ملکی ایجنڈا نہیں ‘چوہدری حامد حمید

غیروں کے ایجنڈے اور نقش قدم پر چلنے اور ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں ڈالنے والے عوام اور ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے

اتوار 4 ستمبر 2016 12:27

سر گو د ہا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء)کرائے پر ریلیاں نکالنے والوں کے پاس کوئی عوامی اور ملکی ایجنڈا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

، غیروں کے ایجنڈے اور نقش قدم پر چلنے اور ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں ڈالنے والے عوام اور ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ان خیالات کااظہار ممبر قومی اسمبلی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر گلگت بلتستان چوہدری حامد حمیداور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حاجی غلام محمد صراف نے اپنے مشترکہ بیان میں کیاہے انہوں نے کہاکہدہشتگردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے، اب ملک امن کا گہوارہ بنائیں گے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے ایک مثالی اور خوشگوار پاکستان قوم کو دیں گے،انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے مخالفین کو افراتفری اور انتشار پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے اب اپوزیشن کی سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصا د ی را ہد ار ی منصوبہ اور ملکی نظا م کو ئی خطر ہ نہیں پاکستا ن کے 20کروڑ عوا م پاک چین اقتصاد ی را ہدار ی منصوبہ کے محافظ ہیں ہندوستا ن سمیت بعض ممالک پا ک چین اقتصا دی را ہد ار ی منصوبہ کی اہمیت اور افا د یت سے خوفزد ہ ہیں کیونکہ یہ منصوبہ در حقیقت پاکستا ن کیلئے گیم چینجر ہے پاکستا ن ا سو قت منصوبہ کی بنا پر خطے کی بڑ ی معاشی قوت کے طور پر سا منے آ ئے گا لا کھوں نوجوا نو ں کو ا س منصوبہ سے روز گا ر کی فراہمی ممکن ہو گی بلاشبہ وز یر اعظم میاں محمد نو ازشر یف پاکستا ن کو ایشین ٹائیگر بنا نے میں کامیاب ہو ں گے -