کراچی،سرچ آپر یشن کے دوران 15 افراد زیر حراست،نامعلوم مقام پر منتقل

اتوار 4 ستمبر 2016 11:38

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء ) کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سرچ آپریشن کرکے 15افراد کو حراست میں لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد چنیسر گوٹھ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران5مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کراچی کے علاقے گلبہار کے علاقے جاحی مرید گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا،گھر گھر تلاشی کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :