قصور،منڈی عثمان والا میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک،3فرار ہوگئے

اتوار 4 ستمبر 2016 11:38

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء ) قصور کے نواحی علاقہ منڈی عثمان والا کے قریب مبینہ طور پر پولیس مقابلہ ہوا جس میں 2 ڈاکو ہلاک اور 3 فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او کے مطابق 5 ڈاکو 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ قصور کے نواحی علاقے منڈی عثمان والا میں پولیس ناکے پر روکا گیا۔ ڈاکووٴں نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ 3 ڈاکو فرار ہو گئے۔ ڈاکووٴں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔ ہلاک ڈاکووٴں کی شناخت رحمت عرف کالی اورعمران عرف مانی کے نام سے ہوئی ۔ ڈی پی او کے مطاق ہلاک ڈاکو 36 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :