کرسچین کالونی حملہ،دہشت گردوں کے 4 مبینہ سہولت کار گرفتار،نامعلوم مقام پر منتقل

اتوار 4 ستمبر 2016 11:35

کرسچین کالونی حملہ،دہشت گردوں کے 4 مبینہ سہولت کار گرفتار،نامعلوم ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء ) سیکورٹی فورسز نے کس کورونہ میں سرچ آپریشن کر کے ورسک میں کرسچین کالونی میں حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے 4مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سرچ آپریشن مہمند ایجنسی کے سرحدی علاقے کورونہ میں کیا گیا جہاں سے ورسک میں کرسچین کالونی میں حملہ کرنیوالوں کے 4مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ گرفتار سہولت کاروں میں شاہد، اعجاز، ضیاء الرحمان اور ضیاء محمد شامل ہیں ، جنہیں مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔ واضح رہے کہ جمعہ کو سیکورٹی فورسز نے ورسک کی کرسچین کالونی میں 4خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کرکے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی تھی۔

متعلقہ عنوان :