بھیرہ،موٹر وے پر بس اور ٹرالر میں تصادم ، 5 جاں بحق،10زخمی

زخمی ہسپتال منتقل ، مسافر بس پشاور سے لاہور جا رہی تھی کہ بھیرہ کے قریب ٹرالر سے ٹکر ہوگئی

اتوار 4 ستمبر 2016 11:35

بھیرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء ) بھیرہ کے قریب موٹر وے پر بس اور ٹرالر کے تصادم میں 5 مسافر جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بھیرہ کے قریب موٹر وے پر بس اور ٹرالر کے تصادم میں 5 مسافر جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

مسافر بس پشاور سے لاہور جا رہی تھی کہ بھیرہ کے قریب موٹر وے پر سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی ، حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 5 مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ 10 دیگر زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :