Live Updates

لاہور،تحریک انصاف کی ریلی میں خواتین سے بدتمیزی کی روایت برقرار

احتساب ریلی میں شریک خواتین بدتمیزی کا نشانہ بن گئیں ، معاملہ زیادہ بگڑنے سے قبل ہی خواتین نے ڈنڈے اٹھا لئے، بدتمیزی کرنیوالے نوجوانوں کو پیٹتے ہوئے پیچھے دھکیل دیا

اتوار 4 ستمبر 2016 11:34

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء ) لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی میں خواتین سے بدتمیزی کی روایت برقراررہی ۔ اس دفعہ بھی احتساب ریلی میں شریک خواتین بدتمیزی کا نشانہ بن گئیں ، معاملہ زیادہ بگڑنے سے قبل ہی تحریک انصاف کی خواتین نے ڈنڈے اٹھا لئے اور بدتمیزی کرنیوالے نوجوانوں کو پیٹتے ہوئے پیچھے دھکیل دیا ۔ہر بار کے برعکس تحریک انصاف کی جانب سے احتساب مارچ میں خواتین کی حفاظت کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ٹائیگر فورس کے نام سے ڈنڈا بردار فورس تیار کی گئی تھی جنہوں نے دن بھر امن وامان قائم رکھنے کی ذمہ داری نبھائی۔ شاہدرہ سے چیئرنگ کراس تک پورے روٹ پر خواتین کے کنٹینرز کی خصوصی نگہبانی کی گئی جبکہ چیئرنگ کراس پر جلسہ گاہ میں موجود خواتین کے اردگرد بھی پی ٹی آئی ٹائیگر فورس نے حصار قائم رکھا تاہم اختتام پر شرکا کے منتشر ہوتے وقت پیش آنے والے بدتمیزی کے واقعے پر ٹائیگر فورس کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی شرپسندوں کو منہ توڑ جواب دیا جس کے باعث بدمزگی کا واقعہ روکنے میں مدد مل گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات