Live Updates

وزیراعظم پارلیمنٹ میں تمام الزامات کا جواب دے چکے ہیں،طلال چوہدری کاطاہرقادری کو مناظرے چیلنج

پاکستان کے عوام اور اداروں کو جوابدہ ہیں، عمران خان مایوسی کی حد کو چھو رہے ہیں، احتجاج کی پے درپے تحریکیں ناکام ہو رہی ہیں، قادری صاحب یورپ کے بعد سب سے زیادہ فنڈ بھارت سے اکٹھا کرتے ہیں،طاہرالقادری 16 ہزار کی جگہ 1600 میگاواٹ ہی ثابت کر دیں، شہبازشریف اگر بھارت کی مدد سے بجلی بنا رہے ہوں تو میں اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوجاوٴں گا مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کاعمران خان اور طاہر القادری کی تقاریر پر رد عمل

اتوار 4 ستمبر 2016 11:34

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء ) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں تمام الزامات کا جواب دے چکے ہیں۔عمران خان اور طاہر القادری کی تقاریر پر رد عمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ہم پاکستان کے عوام اور اداروں کو جوابدہ ہیں۔ عمران خان مایوسی کی حد کو چھو رہے ہیں۔ طاہر القادری کو مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں ۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ احتجاج کی پے درپے تحریکیں ناکام ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا اس طرح کی ڈیڈلائن پہلے پوری ہوئی نہ اب ہو گی۔ ہم پاکستان کے عوام اور اداروں کو جوابدہ ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان اس وقت مایوسی کی حد کو چھو رہے ہیں۔ عوام اور عدالتوں کے سامنے ناکام ہونے والا ایسی باتیں کرتا ہے۔

طاہرالقادری کی تقریرپر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا قادری صاحب یورپ کے بعد سب سے زیادہ فنڈ بھارت سے اکٹھا کرتے ہیں۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کو مناظرے کی دعوت دیتا ہوں اگر وہ سچے ہیں تو دعوت قبول کریں۔ طاہرالقادری 16 ہزار کی جگہ 1600 میگاواٹ ہی ثابت کر دیں۔ شہبازشریف اگر بھارت کی مدد سے بجلی بنا رہے ہوں تو میں اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوجاوٴں گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات