Live Updates

لاہور، بھاٹی چوک پر پی ٹی آئی کارکنوں نے سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ کی گاڑی روک لی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 ستمبر ۔2016ء) بھاٹی چوک پر موجود عمران خان کے کارکنوں نے سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ کی گاڑی روک لی اور انہیں راستہ دینے سے انکارکردیا جس پر چیف ٹریفک پولیس آفیسر کو اپنی گاڑی ریسورس گیئر میں ڈال کر واپس لے جانا پڑی۔

(جاری ہے)

طیب حفیظ چیمہ کارکنوں کو کہتے رہے کہ انہوں نے ایک ضروری میٹنگ میں جانا ہے انہیں راستہ دیا جائے لیکن کارکنوں نے ان کو ایک نہ سنی اور کارکنوں ان کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ان کو کہا کہ اگر عوام کو کنٹینر لگا کر گزرنے سے روکا جا سکتا ہے تو آپ بھی متبادل راستہ اختیار کریں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات