Live Updates

ریلی ڈرامہ فلاپ‘ صرف6ہزار لوگوں کی شرکت پر عمران خان مایوس ہو گئے:زعیم قادری

کنٹینرز کا بہانہ بنا کر پی ٹی آئی کے رہنما احتجاجی ریلی کی ناکامی کی مایوسی چھپانا چاہتے ہیں عمران خان بے مقصد ریلیوں سے کب تک عوام کو تکلیف اور مسائل میں مبتلا کرتے رہیں گے پی ٹی آئی کی سیاست عوامی خدمت نہیں ذاتی اقتدار کے لئے ہے‘ شیخ چلی دن میں بھی خواب دیکھتا ہے

ہفتہ 3 ستمبر 2016 23:10

ریلی ڈرامہ فلاپ‘ صرف6ہزار لوگوں کی شرکت پر عمران خان مایوس ہو گئے:زعیم ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 ستمبر ۔2016ء) پنجاب اسمبلی کے رکن سیدزعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی کا ڈرامہ فلاپ ہو چکا ہے۔ پورے ملک سے 6ہزار لوگوں کے آنے پر عمران خان مایوس ہو چکے ہیں۔ کنٹینر کا بہانہ بنا کر احتجاجی ریلی کی ناکامی کی مایوسی چھپانا چاہتے ہیں۔ سیدزعیم حسین قادری نے عمران خان اور دیگر کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بے مقصد احتجاجی جلسوں اور ریلیوں سے کب تک عوام کو تکلیف اور مسائل میں مبتلا کرتے رہیں گے۔

پی ٹی آئی کی سیاست عوامی خدمت نہیں ذاتی اقتدار کے لئے ہے۔ کیونکہ عوام کے مسائل سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں حل ہوتے ہیں۔ سیدزعیم حسین قادری نے کہا کہ احتجاجی ریلی سے شاہراہ‘ راستے بند کرنا اور تاجروں کے لئے رزق حلال کمانے کی راہ میں حائل ہونا انتہائی قابل مذمت اقدام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان انتخابات اور عدالت میں ہار چکے ہیں۔

ہاری ہوئی جنگ کو سڑکوں پر نہیں جیت سکتے۔ اس احتجاج سے بھی اب ان کی قسمت نہیں بدلے گی۔ انہوں نے کہا ہم تعمیر کی سیاست کرتے ہیں اور عوام تعمیر کی سیاست کرنے والے کو ووٹ دیتے ہیں۔ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی پے درپے جیت پی ٹی آئی کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے۔ کنٹینرپارٹی کا زوال شروع ہو چکا ہے۔ زعیم قادری نے مزیدکہا کہ روالپنڈی کے شیخ چلی اور مولانا کینیڈی کا اتحاد دوصفروں کا مجموعہ ہے۔ شیخ چلی کو دن میں بھی اقتدار کے سہانے خواب آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے ناقد نوازشریف کی بنائی ہوئی موٹروے پر ہی سفر کرتے ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات