لاہور، جعلی کرنسی کا دھندہ کرنیوالا ملزم گرفتار

ہزاروں روپے مالیت کے جعلی نوٹ اور اسلحہ برآمد

ہفتہ 3 ستمبر 2016 23:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 ستمبر ۔2016ء) گلبر گ پولیس نے جعلی کرنسی کا دھندہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے قبضے سے ہزاروں روپے مالیت کے جعلی نوٹ اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او گلبرگ ذوالفقار بٹ کے مطابق گلبرگ پولیس نے ملزم شفاقت کو مین بلیوارڈ کے قریب دوران گشت مشکوک ہونے پر روکا جس سے دوران چیکنگ ہزاروں مالیت کے 500 کے جعلی نوٹ اور اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس نے ملزم شفاقت کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ۔ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ گلبرگ کے علاقے میں جعلی کرنسی کا کاربار کرتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اسکے ساتھی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :