طاہر القادری کا پنجاب حکومت کی بھجوائی گئی پولیس کی سکیورٹی لینے سے انکار

ہفتہ 3 ستمبر 2016 23:04

طاہر القادری کا پنجاب حکومت کی بھجوائی گئی پولیس کی سکیورٹی لینے سے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 ستمبر ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پنجاب حکومت کی طرف سے بھجوائی گئی پولیس کی سکیورٹی لینے سے انکار کر دیا ، تحریک انصاف نے بھی اسٹیج اور مرکزی رہنماؤں کیلئے نجی سکیورٹی کمپنی کی خدمات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ڈاکٹر طاہر القادری کی لاہور سے راولپنڈی روانگی کے دوران حفاظت اور سکواڈ کیلئے ایلیٹ فورس کے جوانوں کو بھجوایا گیا لیکن ڈاکٹر طاہر القادری نے پنجاب پولیس کی سکیورٹی لینے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے ذاتی سکیورٹی گارڈز حفاظت کے فرائض سر انجام دیں گے ۔

تاہم پولیس کی ایک بڑی تعداد ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائشگاہ اور مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر تعینات رہی ۔ دوسری طرف تحریک انصاف نے بھی چیئرنگ کراس چوک اور مرکزی رہنماؤں کی حفاظت کیلئے نجی سکیورٹی کمپنی کی خدمات حاصل کیں جبکہ پی ٹی آئی کے رضا کار بھی حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات رہے۔ایک موقع پر اسٹیج کے قریب سکیورٹی ڈیوٹی دینے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے رضا کاروں اور نجی کمپنی کے سکیورٹی گارڈز کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ۔