ستمبر حکومت کی بجائے اپوزیشن کے لئے ستمگر ہو گا‘مولانا غلام محمد سیالوی

مسلم لیگی دور میں سابقہ حکومت کی ناقص کارکردگی سے تباہ ہونے والے اداروں کی بہتری کے لئے کوشش کی جا رہی ہے قومی اداروں کی تعمیر اور بہتری کے لئے کام کرنے والوں کی کوششوں کو سراہنا اور ان کا ہاتھ بٹانا چاہیے،محب وطن پاکستانی اپوزیشن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اپنا قومی فریضہ سرانجام دیں‘سربراہ مجلس عمل علمائے اہل سنت پاکستان

ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء ) مجلس عمل علمائے اہل سنت پاکستان کے مرکزی سربراہ مولانا غلام محمد سیالوی نے کہا ہے کہ ستمبر انشاء اﷲ حکومت کی بجائے اپوزیشن جماعتوں کے لئے ستمگر ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

مرکزی سربراہ مجلس عمل علمائے اہل سنت مولانا غلام محمد سیالوی نے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے تین سالہ دور میں سابقہ حکومتوں کی ناقص کارکردگی سے تباہ ہونے والے قومی اور صوبائی اداروں کی حالت زار میں بہتری کے لئے شب و روز کوششیں کی جا رہی ہیں۔

مولانا غلام محمد سیالوی نے مزید کہا کہ اداروں کی تعمیر اور بہتری کے لئے کام کرنے والوں کی کوششوں کو سراہنا اور ان کا ہاتھ بٹانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نازک ملکی صورتحال میں بے مقصد احتجاجی ریلیوں کے ذریعے ملک میں انتشار پھیلانے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں۔ مولانا غلام محمدسیالوی نے اپیل کی کہ تمام محب وطن پاکستانی اپوزیشن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اپنا قومی فریضہ سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :