آئندہ انتخابات 2018ء میں منعقد ہونگے ٗ ملک کے عوام آئندہ حکمرانوں کا فیصلہ کرے گی ٗ طلال چوہدری

کہ نوازشریف نے ملک کی خوشحالی اور ترقی کیلئے کئی اہم ترقیاتی منصوبے متعارف کرائے ہیں ٗانٹرویو

ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بے بنیاد ریلیوں اور احتجاج کے ذریعے ریاستی امور کو بہتر انداز میں چلانے کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ احتساب ریلی کوئی نیا احتجاج نہیں بلکہ گزشتہ تین سالوں سے اس قسم کی ریلیاں منعقد کی جا رہی ہیں اور ان کا مقصد اقتدار حاصل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات 2018ء میں منعقد ہونگے اور ملک کے عوام آئندہ حکمرانوں کا فیصلہ کرے گی، اقتدار چور دروازے سے نہیں صرف ووٹ کے ذریعے ہی حاصل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ملک کی خوشحالی اور ترقی کیلئے کئی اہم ترقیاتی منصوبے متعارف کرائے ہیں جبکہ عوام کو روزگارکے مواقع میسر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ احتساب کے حوالے سے فیصلہ دے چکی ہے اور پی ٹی آئی کو عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنا چاہئے۔ بصورت دیگر وہ مستقبل میں اپنا ووٹ بینک ضائع کر دے گی۔