طاہر القادری اور شیخ رشید کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ٗ مارچ کے انتظامات پر تبادلہ خیال

ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ٹیلی فون پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے گفتگو کی اور دونوں رہنماؤں نے مارچ کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیاعوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت ہماری پرامن ریلی کو خون میں نہلانا چاہتی ہے، پورے شہر کو کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

طاہر القادری کا کہنا ہے کہ کارکن کنٹینرز سے پریشان نہ ہوں، پر عزم رہیں ۔

متعلقہ عنوان :