تحر یک انصاف کے احتساب مارچ میں کارکنان کی آرمی چیف اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے بازی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) تحر یک انصاف کے احتساب مارچ میں کارکنان کی آرمی چیف اور افواج پاکستان کے حق میں بھی نعرے بازی کرتے رہے‘بعض کارکنان ہاتھوں میں آرمی چیف کی تصاویر بھی ہاتھوں میں پکڑے نظر آئے ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز تحر یک انصاف کی تحر یک احتساب کے موقعہ پر تحر یک انصاف اور (ق) لیگ کے درجنوں کارکنان ہاتھوں میں آرمی چیف جنرل راحیل شر یف کی تصاویر پکڑ ے پنجاب اسمبلی کے سامنے دہشت گردی کے خلاف اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرتے نظر آئے اور کارکنان آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملک میں کر پشن اورلوٹ مار کر نیوالوں کے احتساب کا بھی مطالبہ کرتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :