Live Updates

عمران خان کے کنٹینر کے قریب سے2مشکوک نوجوان اور 3جیب تراش گرفتار

ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:41

عمران خان کے کنٹینر کے قریب سے2مشکوک نوجوان اور 3جیب تراش گرفتار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) تحریک انصاف کے کارکنوں نے 3جیب کتروں اور عمران خان کے کنٹینر کے قریب سے2مشکوک نوجوانوں کو پکڑلیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کے کارکنوں نے ایک جیب کترے کو پنجاب اسمبلی کے سامنے سے پکڑ کرپو لیس کے حوالے کر دیا جبکہ شاہدرہ میں پکڑ جانیوالے جیب کتروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھوڑ دیا جبکہ تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے کنٹینر کے قریب سے پکڑ جانیوالے 2مشکوک نوجوانوں کو کارکنوں نے تھپر اور گھونسے مار ے مگر دونوں وہ نوجوان جن کو کارکنوں نے مشکوک سمجھے وہ شیخوپورہ سے تحر یک انصاف کی ریلی میں شر کت کیلئے آ ئے تھے انکے شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد تحر یک انصاف کے رضا کاروں نے انکو جانے کی اجاز ت دیدی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :