سابق حکومت میں کرپشن کرنے والے اور قومی خزانے کو لوٹنے والے آج حکومت پر الزامات لگا رہے ہیں، چار کروڑ روپے کے پل تعمیر کرنے کے منصوبے کے 9 کروڑ روپے اپنے دور حکومت میں لئے ، دس سالوں سے منصوبے کو مکمل نہیں کیا ،قومی خزانے کو لوٹنے والے عوام کے پیسے لیے کر قومی خزانے میں جمع کرا ئینگے

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کاجٹیال ذوالفقار آباد میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب، اے کلاس ڈسپنسری کو اپ گریڈ کر کے دس بستروں کا ہسپتال بنانے کا اعلان

ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:37

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سابق حکومت میں کرپشن کرنے والے اور قومی خزانے کو لوٹنے والے آج حکومت پر الزامات لگا رہے ہیں چار کروڑ روپے کے پل تعمیر کرنے کے منصوبے کے 9 کروڑ روپے اپنے دور حکومت میں لیے اور دس سالوں سے منصوبے کو مکمل نہیں کیا قومی خزانے کو لوٹنے والے عوام کے پیسے لیے کر قومی خزانے میں جمع کرا ئینگے ۔

وہ ہفتہ کو جٹیال ذوالفقار آباد میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقی کے سفر میں خواتین کا کردار قابل تحسین ہے خواتین کی ترقی کے لیے حکومت مذید مواقع فراہم کریگی۔ علاقے کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

گلگت کی ترقی اور امن کے لیے زولفقار آباد جٹیال کے عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ(ن) کی حمایت کی ہے ۔

ہزہانس پرنس آغا خان نے گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے قابل تحسین کردار ادا کیا ہے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں ۔ ماضی میں محکمہ بلدیات کی خراب کارکردگی کی وجہ سے عوام کا اعتماد اس ادارے پر ختم ہوا تھا ایک سال کے مختصر عرصے میں اس ادارے کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے عوام کااعتماد بحال ہوا ہے ۔ تمام اداروں کو پابند کیا ہے کہ سالانہ کارکردگی رپورٹ شائع کرکے عوام کی رسائی کو یقینی بنائیں۔

گزشتہ 5 سالوں میں اداروں کی استعدکار بڑھانے پر کوئی کام نہیں کیا گیابلکہ اداروں کو تباہی کے دھانے پر پہچایا گیا۔ محکمہ تعمیرات کی جانب سے بلغار میں 65 کروڑ روپے کا تخمینہ کا بند کمیونٹی کی شراکت سے صرف 5 کروڑ میں مکمل کیا۔ جس سے علاقہ محفوظ ہوا ہے ہمیشہ کیے محکمہ صحت اور تعلیم سے متعلقہ تعمیرات کے لیے الگ سیل بنایا جا رہا ہے ۔ حکومتی اداروں کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں 10 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ استعمال ہوا ہے ۔

وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیے مذید مالی وسائل فراہم کرنے کو تیار ہے ہم نے اپنے اداروں کی کارکردگی میں مذید بہتری اور اضافے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 1 ارب روپے کے منصوبے صاف پانی کی فراہمی کے شروع کیے ہیں ان منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائینگے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری امن ، صحت کے سہولیات ، اور تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے جس کے لیے اقدامات کیے ہیں صوبائی حکومت نے 30 ہزار خاندانوں کے لیے ہیلتھ انشورینس کی پالیسی کا آغاز کیا ہے اور وزیراعظم ہیلتھ انشورنس کا رڑ بھی ابتدائی مرحلے میں چار اضلاع میں شروع کیا ہے جسے دوسرے اضلاع تک وسعت دی جائیگی۔

حکموتی اقدامات کی وجہ سے دیگر صوبوں سے ڈاکٹر گلگت بلتستان آرہے ہیں جو بچے حکومتی اخراجات پر میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان کے والدین تحریری ضمانت دیں گے کہ بچے میڈ یکل کالج سے فارغ ہونے کے بعد صوبے میں خدمات سرانجام دیں گے جس کے لیے ضروری قانون سازی کی جار ہی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے بات ہوئی ہے جٹیال میں میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جائیگا ۔

آرمی کے تعاون سے بہت جلد میڈیکل کالج کی تعمیر کا کام شروع کیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر جٹیال ذوالفقار آباد کے اے کلاس ڈسپنسری کو اپ گریڈ کر کے دس بیڈ ہسپتال بنانے کا اعلان کیا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 7 ارب روپے کی لاگت سے سیوریج سسٹم کا آغاز کیا جا رہا ہے جس سے جٹیال کے مسائل حل ہونگے ۔ وزیراعلیٰ نے گلگت کے عوام سے اپیل کی ہے کہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کی کامیابی کے لیے عوام اپنا تعاون یقینی بنائیں عوامی تعاون کے بغیر کسی بھی منصوبے کی کامیابی ممکن نہیں۔

متعلقہ عنوان :