نیشنل ایکشن پلان کیلئے عملدرآمد کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلہ کی روشنی میں ذیلی کمیٹی کے قیام کا اعلان

اٹارنی جنرل کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، ممبران میں وزارت داخلہ کے سیکرٹری، لاء اینڈ جسٹس کے سیکرٹری، تمام صوبوں کے سیکرٹری داخلہ، تمام صوبوں کے سیکرٹری قانون، تمام صوبوں کے پراسیکیوٹرز جنرل شامل ہوں گے

ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:26

اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔3 ستمبر ۔2016ء) نیشنل اکیشن پلان کیلئے عملدرآمد کمیٹی کے 22 ویں اجلاس میں ہونے والے فیصلہ کی روشنی میں ذیلی کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا گیا۔ ہفتہ کو جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین، کنوینئر اٹارنی جنرل ہوں گے دیگر ممبران میں سیکرٹری وزارت داخلہ، سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس، تمام صوبوں کے سیکرٹری داخلہ، تمام صوبوں کے سیکرٹری قانون، تمام صوبوں کے پراسیکیوٹرز جنرل شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے سیکرٹری کیلئے اٹارنی جنرل آفس کے سیکرٹری ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ ذیلی کمیٹی نیشنل ایکشن پلان کے تحت عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ نیپ کو تجاویز دیں گے۔ یہ کمیٹی ایگزیکیوشن کنویکٹڈ ٹیریرسٹ سپیشل ٹرائل کورٹ اور ریویمپنگ آف کریمینل جسٹس سسٹم کو بہتر بنانے اور اس کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے اقدامات کرے گی۔ ذیلی کمیٹی کو ضرورت کے مطابق مزید افراد کمیٹی میں شامل کرنے کا اختیار ہوگا جو اس کی کارکردگی اور فعالیت میں معاونت کرسکے۔ کمیٹی اپنی رپورٹ 60 یوم کے اندر اندر پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :