Live Updates

باحجاب خواتین ہر شعبہ ہائے زندگی میں بھرپور کردار اداکررہی ہیں، صائمہ اسماء

حریم ادب کے تحت مشاعرہ میں قمر جہاں قمر ، طاہرہ سلیم ، عشرت لطافت، ذکیہ فرحت ، ہاجرہ منصور ، ارم خاور ،غزل انصاری اوردیگرنے کلام پیش کیا

ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) ماہنامہ’’ بتول‘‘ لاہور کی مدیرہ صائمہ اسماء نے کہا کہ مغرب حجاب کے فروغ سے خوفزدہ ہے اور مختلف ممالک میں حجاب پر پابندی اسی رجحان کی عکاسی کرتی ہے ،مسلمان عورتیں حجاب کسی جبریادباؤ کی وجہ سے نہیں لیتیں بلکہ اپنی مرضی سے اسلام کے احکام پر عمل پیرا ہوکر خوش ہیں ۔

باحجاب خواتیں ہر شعبہ ہائے زندگی میں بھرپور کردار ہی ہیں جو اس بات کی دلیل ہے کہ حجاب عورت کی ترقی راہ میں مزاہم نہیں بلکہ مددگار ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل کراچی میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت 4ستمبر کو منائے جانے والے عالمی یوم حجاب کے سلسلے میں حریم ادب کے تحت ’’حجاب مشاعرے ‘‘میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

حجاب مشاعرہ سے ناظمہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی فرحانہ اورنگزیب نے بھی خطاب کیا ۔مشاعرہ میں قمر جہاں قمر ، طاہرہ سلیم ، عشرت لطافت، ذکیہ فرحت ، ہاجرہ منصور ، ارم خاور ،غزل انصاری، شاہدہ خورشید کنول نے شرکت کی اور کلام پیش کیا ۔مشاعرے میں مختلف شعبہ ہائے زندگ سے وابستہ خواتین نے شرکت کی ۔اس موقع پر جنرل سکریٹری حریم ادب غزالہ عزیز نے حریم ادب کا تعارف بھی پیش کیا ۔

صائمہ اسماء نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ حجاب ہر عورت کا آزادنہ فیصلہ ہوتا ہے۔یہ مسلمان عورت کا حق بھی ہے اور اس کا افتخار بھی جو وہ اﷲ کا حکم سمجھ کر قبول کرتی ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ دنیا کو بتایا جائے کہ اسلام شدت پسندی کی سختی سے نفی کرتا ہے اور عورت کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔فرحانہ اورنگزیب نے کہا کہ جماعت اسلامی خواتین کی سرگرمیاں عورت کو تحفظ دینے کیلئے ہیں اور ہم نے ہمیشہ عورت کی حقوق کیلئے آواز بلندکی ہے۔معاشرے میں عزت وقار عورت کا حق ہے اور حجاب اسکی تعظیم و تکریم کیلئے باعث فخر ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :