Live Updates

عمران خان نے پیپلزپارٹی سے کوئی مشاورت نہیں کی اگر کی ہو تی تو ہم بھی ان کے سا تھ ہو تے مگر ہم نے ان کی مخالفت نہیں کی، مولابخش چانڈیو

ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:26

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) سندھ کے وزیر اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان نے پیپلزپارٹی سے کوئی مشاورت نہیں کی اگر کی ہو تی تو ہم بھی ان کے سا تھ ہو تے مگر ہم نے ان کی مخالفت نہیں کی وہ اکیلے انقلاب لاناچا ہتے ہیں تو لا ئیں یہ تایرخ رہی ہے کہ جس شان اور اور شوکت سے پیپلزپا رٹی سڑکوں پر آتی ہے اس طرح آج تک کوئی جماعت نہیں آئی ہے وسیم اختر کراچی کے میئر ہیں اور ان کا جیل میں ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے یہاں تو عہدے پر کام کرنے والے وایر اعلیٰ بھی جیلوں میں رہے ہیں تاہم جو قانونی سہو لیات ہونگی سندھ حکومت ان کو فراہم کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرمیں رند برادری کے رہنما میر آدم رند کی ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمو لیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ اگر عوام کے مسائل کے حل کے لیے پیپلزپا رٹی کو سڑکوں پر آنے کی ضرورت پڑی تو وہ ضرور آئے گی ان کا کہنا تھا کہ پانامہ حکمرانوں کو نہیں چھوڑے گا بلکہ مار کر رہے گا ایم کیو ایم کے دفا تر ہم نہیں تو ڑے انکروچمنٹ والوں نے تو ڑے ہیں اور اگر کسی کی ذاتی جائیدادپر کوئی دفتر بنائے گا تو وہ تو ختم ہوگا ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی معمولی حالات نہیں ہیں غیرمعمولی حالات ہیں وہ لوگ جو کبھی اپنے قائد پر ایک لفظ برداشت نہیں کرتے تھے وہ آج ان پر تنقید کر رہے ہیں چاہے جھوٹ موٹ میں ہی سی مگر یہ ان کی نا کامی ہے اب یہ اصلی ہے یا نقلی اس پر وقت ضا یع نہیں کرنا چاہتا تاہم یہ وقت کا دبا ؤ ہے اور عجیب و غریب منظر ہے مگر پاکستان تو ڑے اور سندھ توڑنے کی باتیں کرنے والوں کے ساتھ سیا سی سفر نہیں چل سکتا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پہلے روز اس بیاں کی مذمت کی تھی مگر وفاقی حکومت کا کوئی کردار دیکھنے میں نہیں آیا دو دن تک تو مسلم لیگ کی حکومت گو مگو کی کیفیت میں مبتلا رہی ان کا کہنا تھا کہ بھا رت میں جب بھی انتہاپسندوں کی حکومت ہو تی ہے تو مسلم لیگ کی ان سے دوستی بڑھ جا تی ہے ہندوستان میں پاکستان کی سالمیت کے خلاف با تیں ہو رہی ہیں مگر یہ ان کا جواب تک نہیں دے رہے ہین ان کا کہنا تھاکہ پرویز مشرف کی تو یہ بہا دری ہے کہ وہ ایک دن بھی عوام ، قانون اور عدالتوں کا سامنا نہیں کرپا ئے ان کا کہنا تھا کہ متحدہ نے جو بھی راستہ اختیار کیا ہے وہ خود کیا ہے اور سب کچھ سوچ سمجھ کر کیا ہوگا یہ ان کی جماعت کا فیصلہ ہے تاہم پاکستان کے خلاف باتین کرنے والوں کے ساتھ اتحاد نہیں ہوسکتا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :