لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا صدر محمد شہباز میاں کی زیر صدارت اجلاس ، اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

دورہ بھارت کے خواہشمند ممبران 6ستمبر تک کم از کم 6ماہ ویلڈ پاسپورٹ کی کاپی سمیت7500روپے کلب آفس میں جمع کروائیں گے امرتسر پریس کلب اور چندی گڑھ پریس کلب کے ممبران کو ماہ نومبر کے وسط میں دورہ لاہور کی دعوت کی بھی منظوری ،تمام میڈیا ہاؤسز کی ٹیموں پر مشتمل ٹیپ بال فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اکتوبر میں کروانے کا فیصلہ

ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر محمد شہباز میاں کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں نائب صدر عبدالمجید ساجد، خزانچی ظہیر احمد بابر، ممبران گورننگ باڈی محسن علی، اظہر مقبول، اسماعیل جھکڑ، جواد رضوی، فرقان الہی اور شیر افضل بٹ شریک ہوئے۔ اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے جن میں چندی گڑھ پریس کلب کی جانب سے کلب ممبران کیلئے نومبر کے پہلے ہفتے میں دورے کی دعوت قبول کرنے کی منظوری دی گئی اور اس حوالے سے ٹور کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں گورننگ باڈی کی جانب سے جوائنٹ سیکرٹری زاہد گوگی، خزانچی ظہیر احمد بابر ممبران گورننگ باڈی اظہر مقبول، جواد رضوی، فرقان الہی اور شیر افضل بٹ شامل ہوں گے۔

اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ دورہ بھارت کے خواہشمند ممبران 6ستمبر رات9بجے تک کم از کم 6ماہ ویلڈ پاسپورٹ کی کاپی سمیت7500روپے کلب آفس میں جمع کروائیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں امرتسر پریس کلب اور چندی گڑھ پریس کلب کے ممبران کو ماہ نومبر کے وسط میں دورہ لاہور کی دعوت کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں تمام میڈیا ہاؤسز کی ٹیموں پر مشتمل ٹیپ بال فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اکتوبر میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عید الاضحی کے بعد ممبران کا تین روزہ آزاد کشمیرٹور اور فیملیز کیلئے سالٹ مائنز کا ایک روزہ ٹورکرایا جائے گا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ 5ستمبر ، بروز پیر لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں مہمان خصوصی ہوں گے۔شملہ پہاڑی کی تزین و آرائش کا کام پی ایچ اے جلد شروع کرے گا جس میں واکنگ ٹریک اور ہٹس بنائے جائیں گے جس سے پہاڑی کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ممبران کی سکروٹنی کا کام حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور سکروٹنی کمیٹی کی طرف سے جلد اعتراضات کی ابتدائی لسٹ جاری کر دی جائے گی ۔صدر پریس کلب محمد شہباز میاں نے اجلاس میں ایف اور بی بلاک کے حوالے سے بتایا کہ پی جے ایچ ایف کی مینجمنٹ کمیٹی سے ایف بلاک کے پی سی ون کی منظوری ہو چکی ہے ، ڈویلپمنٹ چارجز بھی طے ہو چکے ہیں اور انشااﷲ آنے والے چند دنوں میں پی جے ایچ ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی منظوری کے بعد ایف بلاک کے ممبران انشااﷲ ایف بلاک کے فارم اور ایڈوایس رقم جمع کرانا شروع کر دیں گے۔جبکہ بی بلاک کا دیرینہ مسئلہ بھی اپنے حل کے قریب پہنچ چکا ہے اور بی بلاک کے ہمارے سینئر ممبران اس حوالے سے جلد خوشخبری سنیں گے۔

متعلقہ عنوان :