اندرون سندھ کے مختلف زونز کے زونل انچارج و ارکان کی ڈاکٹر محمد فاروق ستار سے ملاقات

جس مشکل وقت میں ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے پارٹی کو سنبھالا دیا ہے اس پر ہم انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، زونل انچارج و ارکان

ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار سے ایم کیو ایم کے عارضی مرکز ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی رہائشگاہ واقع پی آئی بی کالونی میں سندھ کے تین زونز ،کشمور ، گھوٹکی اور بدین زون کے زونل انچارج اور اراکین نے ہفتے کے روز ملاقات کی اور اپنی اور کارکنان کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستارکو مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کی ۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج مسعودمحمود صدیقی و دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔ سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج ، اراکین ، زونل کمیٹیز کے ذمہ داران و اراکین نے ایم کیوا یم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کے موقع پر اس عزم کااعادہ کیااورکہا کہ جس مشکل وقت میں آپ نے پارٹی کو سنبھالا اس پر ہم آپ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان اس بحران سے نکلنے میں کامیاب ہوگی اور سندھ سمیت ملک بھرمیں تیزی سے کام کرکے ملک کے غریب اور متوسط طبقہ کے لوگوں کو ان کے جائز حقوق دلانے میں اپناکرداراداکریگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان پر حق پرست عوام کا بھرپور اعتماد ہے اور کوئی بھی استبدادی قوت تحریک کو کمزور نہیں کرسکتی ۔

متعلقہ عنوان :