کوئٹہ میٹر پولٹین کارپوریشن کے ایمرجنسی رو م میں پر اسرار طورپر آگ لگ گئی، میئر ڈاکٹر کلیم اﷲ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا

ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:17

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء ) کوئٹہ میٹر پولٹین کارپوریشن کے ایمرجنسی رو م میں پر اسرار طورپر آگ لگ گئی میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اﷲ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی رات کو کوئٹہ میٹر پولٹین کارپوریشن کے حدود میں واقعہ ایمر جنسی روم میں پر اسرار طورپر کمرے میں رکھی ہوئی الماری میں موجود ریکارڈکو آگ لگ گئی جس نے فوری طورپر کمرے کو لپیٹ میں لے لیا میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اﷲ نے فوری طورپر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور تحقیقات کا حکم دے دیا فائربریگیڈ نے کافی دیر بعد پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اس وقت تک ایمرجنسی روم کا ریکارڈ جل گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :