پاکستان عوامی تحریک کی قصاص ریلی آل پاکستان مسلم لیگ نے مہرین ملک آدم کی قیادت میں شرکت کی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کی قصاص ریلی میں شرکت کے لئے آل پاکستان مسلم لیگ کی ریلی پارٹی کی مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری مہرین ملک آدم کی قیادت میں اے پی ایم ایل کے مرکزی دفتر سے روانہ ہوئی۔

(جاری ہے)

ریلی میں پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری اسد محمود، شعبہ خواتین کی مرکزی صدرفاطمہ سکندر ملہی، جنرل سیکرٹری تقدیرہ اجمل، یوتھ ونگ کے مرکزی صدر راجہ ثاقب،فیڈرل کیپیٹل کے صدر راجہ حماد،جنرل سیکرٹری حاجی مطلوب احمد اور فیڈرل کیپیٹل شعبہ خواتین کی صدر سیدہ فردوس سمیت پارٹی کے دیگر راہنما اور بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان بھی موجود تھے۔

پارٹی راہنماؤں اور کارکنان نے پارٹی پرچم اور بینرز ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔ پارٹی کارکنان اپنے قائد جنرل(ر)پرویز مشرف اور پاکستان عوامی تحریک کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔آل پاکستان مسلم لیگ کی ریلی کا مقصد سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے لواحقین کو انصاف دلوانے میں عوامی تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا۔