تاجدار ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں مکمل ،تشہیر اور دعوتی مہم زور شور سے جاری

ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء ) 7ستمبر بروز بدھ صبح 9بجے جامعہ اسلام آباد میں ہونے والی دوسری سالانہ ’’تاجدار ختم نبوت کانفرنس ‘‘کی تیاریوں کے سلسلے میں اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ6ستمبر جغرافیائی اور 7ستمبر نظریاتی سرحدوں کے دفاع کا دن ہے، عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح ہے،ہر قیمت اسکا تحفظ کریں گے ،قادیانیوں سے وفاداری نبی کریم ؐ اور آئین پاکستان سے بغاوت اور غداری ہے،انہوں نے بتایا کہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہیں اور تشہیر اور دعوتی مہم زور شور سے جاری ہے ،کانفرنس کو کامیاب ترین بنانے کے لیے بھر پور کوشش کررہے ہیں۔

مزید کہاکہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس کی صدارت جانشین حضرت حافظ الحدیث پیر سید مفتی محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف کریں گے جبکہ مہمان خصوصی جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری، جگر گوشہ قائد ملت اسلامیہ شاہ محمد اویس نورانی ہوں گے اورآستانہ عالیہ خیریہ پشاور کے سجادہ نشین حضرت پیر بدرعالم جان ،جامعہ محمدیہ ضیاء العلوم راولپنڈی کے مہتمم پیرسید ضیاء الحق سلطانپوری،جامعہ رضویہ ضیاء العلوم راولپنڈی کے ناظم اعلیٰ سید شہاب الدین سلطانپوری ،آستانہ عالیہ جھونگل شریف کے سجادہ نشین حضرت پیر ندیم سلطان سروری ،رئیس المناطقہ مفتی سلیمان رضوی مہتم جامعہ انوار رضا راولپنڈی،صاحبزادہ پیر محمد ابوبکر چشتی ،جے ۔

(جاری ہے)

یو۔پی کے مرکزی رہنما پیر محمد سعید (دریائے رحمت شریف)،علامہ غفران محمود سیالوی ،تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے مرکزی امیر غازی ثاقب شکیل جلالی ،عالمی مبلغ ختم نبوت علامہ نواز بشیر جلالی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری انجمن جلالیہ رضویہ پاکستان،جنرل سیکرٹری جے یوپی(پنجاب) ڈاکٹر جاوید اختر،جے ۔یو۔پی کے سینئر نائب صدر پیر ناصر جمیل ہاشمی ،حامدرضا بھٹی ودیگرقائدین، علماء و مشائخ اور شمع رسالت کے پروانے بھرپور شرکت کریں گے ۔