دھرنا سیاست قومی ترقی کا عمل نہیں روک سکتی ، سعیدہ مشتاق

ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)فیڈرل کیپٹل کی سینئر وائیس پریذیڈنٹ سعید ہ مشتاق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف ملکی معیشت کو عظیم تر بنانے کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں لیکن سازشی ٹولہ ایک بار پھر ملک میں ترقی کی رفتار کم کرنے کے لئے احتجاجی سیاست اور غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ عوام نہ پہلے کسی بہکاوے میں آئے ہیں اور نہ آئندہ اپوزیشن کی کسی احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں گے۔

(جاری ہے)

سعید ہ مشتاق نے کہا کہ دھرنا سیاست قومی ترقی کا عمل نہیں روک سکتی اور نہ ہی کوئی موجودہ قیادت کو عوامی خدمت کے عمل سے دور کر سکتا ہے۔ انہں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان محمد نوازشریف دن رات عوامی بہبود اور قومی ترقی کے میگا پراجیکٹس کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں اور ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہا رکرتے ہوئے عوامی جمہوریہ چین سمیت دیگر ممالک کی طرف سے پاکستان میں پہلی مرتبہ ریکارڈ سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ سعیدہ مشتاق نے کہاکہ سازشی ٹولہ عوام کے سامنے مکمل طور پر بے نقاب ہو چکا ہے اور ان کے احتجاج سے سب سے زیادہ عوام متا ثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :