میرے ساتھ پروگرام میں آکر بیٹھیں تو میں سمجھاؤں گا کہ ایک ریلی سے 5ارب کا نقصان نہیں ہوسکتا

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا وزیراطلاعات کو مناظرے کا چیلنج

ہفتہ 3 ستمبر 2016 21:57

میرے ساتھ پروگرام میں آکر بیٹھیں تو میں سمجھاؤں گا کہ ایک ریلی سے 5ارب ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے وزیراطلاعات پرویز رشید کو مناظرے کا چیلنج دے دیا اور کہا کہ میرے ساتھ پروگرام میں آکر بیٹھیں تو میں انہیں سمجھاؤں گا کہ ایک ریلی سے 5ارب کا نقصان نہیں ہوسکتا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پرویز رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پرویز رشید کا حافظہ بہت کمزور ہے ہماری ایک ریلی سے پانچ ارب کا نقصان نہیں ہوسکتا، میں ان کو مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں ، وہ میرے ساتھ پروگرام میں آکر بیٹھیں اور بتائیں اتنا نقصان کیسے بنتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :