وزیراعلیٰ پنجاب کا احتجاجی ریلی کی وجہ سے رکاوٹوں کے باعث بچے کی ہلاکت پر اظہار افسوس

احتجاجی ریلی کے باعث بے گناہ بچے کا جاں بحق ہونا انتہائی تکلیف دہ اور افسوسناک ہے ، سڑکوں پر بے مقصد احتجاج کرنے والے عوام دشمنی کا مظاہرہ کر رہے ہیں،شہباز شریف

ہفتہ 3 ستمبر 2016 21:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے احتجاجی ریلیوں کے باعث راستے نہ ملنے پر شاہدرہ میں نو مولودبچے کی ہلاکت کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ احتجاجی ریلی کے باعث بے گناہ بچے کا جاں بحق ہونا انتہائی تکلیف دہ اور افسوسناک ہے ،وزیر اعلی نے کہا کہ سڑکوں پر بے مقصد احتجاج کرنے والے عوام دشمنی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ، انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ ٹریفک میں پھنسی ایمبولینسز کے لئے فوری طور پر راستے بنوائے جائیں ، وزیر اعلی نے کہا کہ سیکورٹی خدشات سے آگاہ کرنے کے باوجود ریلی پر اصرار افسوسناک ہے -