چین اور ترکی انسداد دہشت گردی کے لیے متحد

ہفتہ 3 ستمبر 2016 21:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء ) چینی اور ترک صدور انسداد دہشت گردی پر تعاون بڑھانے پر متفق ہو گئے ہیں۔ جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر شی جن پنگ اور رجب طیب ایردوآن نے ہفتہ کو چینی شہرہانگ جو میں ملاقات میں باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے اور اس کے لیے عالمی برداری کو اکٹھا ہونا پڑے گا۔اردگان نے اپنے چینی ہم منصب کو اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ ترکی کی سرزمین کو چین کے خلاف کسی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :