آرٹیکل 58 ٹو بی کا ہر صدر نے فرض سمجھ کر استعمال کیا،ہم نے8 5ٹوبی کا اختیارصدر سے لیا تو افتخار چودھری نے اس کا اطلاق مجھ پرکردیا‘2008کے انتخابات میں نواز شریف کوآصف زرداری نے الیکشن میں حصہ لینے پر راضی کیا،مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں وزیراعظم بنوں گا اور 73 کا آئین بحال کراؤں گا

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا ملتان میں پیپلزلائرزفورم کے کنونشن سے خطاب

ہفتہ 3 ستمبر 2016 21:36

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آرٹیکل 58 ٹو بی کا ہر صدر نے فرض سمجھ کر استعمال کیا۔ہم نے 58ٹوبی کاطلاق صدر سے لے لیا تو افتخار چودھری نے اس کا اطلاق مجھ پرکیا۔میثاق جمہوریت پر بے نظیر بھٹو نے دستخط کیے تھے۔2008کے انتخابات میں نواز شریف انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہ رہے تھے۔

آصف زرداری نے انہیں الیکشن میں حصہ لینے پر راضی کیا۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں وزیراعظم بنوں گا اور 73 کا آئین بحال کراؤں گا۔ملتان میں پیپلزلائرزفورم کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئررہنما اورسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے 58ٹوبی کا خاتمہ کیا۔ آرٹیکل 58 ٹو بی کا ہر صدر نے فرض سمجھ کر استعمال کیا۔

(جاری ہے)

ہمارے صدر نے بھی ہمارے خلاف 58 ٹو بی استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے 1973 کے آئین کو بحال کرنے میں اہم کر دار ادا کیا۔446 ارکان نے 73کے آئین کی بحالی میں ووٹ دیا۔مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں وزیراعظم بنوں گا اور 73 کا آئین بحال کراؤں گا۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کیلئے پیپلزپارٹی کا بہت اہم کردار ہے۔پیپلزپارٹی نے عدلیہ کی بحالی کیلئے بڑی قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ 2008کے انتخابات میں نواز شریف انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہ رہے تھے۔

بے نظیر کی شہادت پر انہوں نے پھر کہامیں الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا لیکن آصف علی زرداری نے انہیں الیکشن میں حصہ لینے پر راضی کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ 2008کے انتخابات کے بعد مجھے نہیں معلوم تھا کہ اتنی بڑی ذمہ داری مجھ پر ڈالی جارہی ہے۔تقریب میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود ،پیپلز پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر جاوید صدیقی ،شیخ غیاث الحق ودیگر نے بھی شرکت کی