Live Updates

نوازشریف پر اگلا الیکشن خریدنے کا منصوبہ بنانے کا الزام عمران خان کی شکست خوردہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے،عمران خان کے بیانات ان کے ذہن اور دل میں آئندہ انتخابات ہارنے کے خوف کی نشاندہی کرتے ہیں،بوکھلاہٹ کے شکار عمران خان سے کسی اچھے بیان اور کام کی توقع نہیں کی جا سکتی،عمران خان خیبرپختونخوا میں کچھ اچھا کر دکھاتے تو آج اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار نہ ہوتے،مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری اطلاعات مشاہداﷲ خان کا عمران خان کے ریلی سے خطاب پر ردعمل

ہفتہ 3 ستمبر 2016 21:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری اطلاعات اور سابق وفاقی وزیر مشاہداﷲ خان نے کہا ہے کہ نوازشریف پر اگلا الیکشن خریدنے کا منصوبہ بنانے کا الزام عمران خان کی شکست خوردہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے،عمران خان کے بیانات ان کے ذہن اور دل میں آئندہ انتخابات ہارنے کے خوف کی نشاندہی کرتے ہیں،بوکھلاہٹ کے شکار عمران خان سے کسی اچھے بیان اور کام کی توقع نہیں کی جا سکتی،عمران خان خیبرپختونخوا میں کچھ اچھا کر دکھاتے تو آج اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار نہ ہوتے۔

ہفتہ کوپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ریلی سے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مشاہد اﷲ خان نے کہاکہ نواز شریف پر الزام کہ انہوں نے اگلا الیکشن خریدنے کا منصوبہ بنا لیا عمران خان کی شکست خوردہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ عمران خان کے بیانات ان کے ذہن اور دل میں آئندہ انتخابات ہارنے کے خوف کی نشاندہی کرتے ہیں۔ مشاہداﷲ خان نے کہاکہ بوکھلاہٹ کے شکار عمران خان سے کسی اچھے بیان اور کام کی توقع نہیں کی جا سکتی،عمران خان خیبرپختونخوا میں کچھ اچھا کر دکھاتے تو آج اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار نہ ہوتے۔انھوں نے کہاکہ عمران خان اداروں پر جتنا چاہے دباؤ بڑھا لیں، عوام میں اپنی ساکھ کھو چکے، اقتدار کے حصول کا راستہ کسی ادارے نہیں عوام میں سے ہو کر گزرتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات