مشہور ٹیکسی کمپنی کریم کی جانب سے لاہور میں صارفین کیلئے کرایوں میں 31 فیصد کمی کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 ستمبر 2016 21:29

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 ستمبر2016ء) مشہور ٹیکسی کمپنی کریم کی جانب سے لاہور میں صارفین کیلئے کرایوں میں 31 فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں عوام کیلئے ٹراسپورٹ سہولیات ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر سے بہتر ہوتی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جہاں حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے کئی منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے وہیں کئی نجی کمپنیوں کی جانب سے بھی ٹیکسی سروسز کا آغاز کیا گیا ہے۔

ان سروسز نے عوام میں بے انتہاء مقبولیت حاصل کی ہے۔ ان سروسز میں ایک نام کریم کا بھی ہے جس نے اپنے صارفین کیلئے شاندار اعلان کیا ہے۔ کریم کی جانب سے لاہور میں اپنے صارفین کیلئے کرایوں میں 31 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ فیصلے کے تحت فی کلومیٹر کرایہ 16 روپے سے کم کرکے 11 روپے کر دیا گیا ہے۔ جبکہ کم سے کم کرایہ 150 روپے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :