روس کے پاس دنیا کا طاقتور ترین ایٹمی ہتھیار ”سیٹن 2- آئی سی بی ایم“ موجود ہے، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ
ایٹمی ہتھیار اس قدر طاقتور ہے کہ ایک ہی حملے میں فرانس جیسے ملک کو مکمل طور پر صفحہ ہستی سے مٹاسکتا ہے روس ناصرف اپنے ایٹمی ہتھیاروں اور خلا میں مار کرنے والے میزائلوں کو تیار کررہا ہے بلکہ ماسکو شہر کے اردگرد ایٹم بم پروف کمانڈ اینڈ کنٹرول بنکر بھی قائم کئے جارہے ہیں، رپورٹ
ہفتہ 3 ستمبر 2016 21:23
نیویارک،ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 ستمبر ۔2016ء) امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو کچھ ایسی معلومات ملی ہیں کہ روس کے پاس دنیا کا طاقتور ترین ایٹمی ہتھیار ”سیٹن 2- آئی سی بی ایم“ موجود ہے۔اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق روس کے پاس دنیا کا طاقتور ترین ایٹمی ہتھیار ”سیٹن 2- آئی سی بی ایم“ موجود ہے جو جلد ہی امریکا اور برطانیہ کو نشانہ بنانے کے لئے تیار ہو گا۔
یہ ایٹمی ہتھیار اس قدر طاقتور ہے کہ ایک ہی حملے میں فرانس جیسے ملک کو مکمل طور پر صفحہ ہستی سے مٹاسکتا ہے۔روسی کے ایٹمی حملے کا سب سے بڑا خطرہ امریکہ کو ہے کیونکہ حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ روس انتہائی مشرق میں سائبیریا کے علاقے میں ایٹمی میزائل نصب کررہا ہے، اور یہ جگہ امریکی سرحد سے صرف 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔(جاری ہے)
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ تیسری جنگ عظیم کا خطرہ اس سے زیادہ کبھی نہیں تھا کیونکہ ایک جانب روس ایٹمی حملوں سے بچنے کے لئے بنکر تیار کررہا ہے تو دوسری جانب اس کے لانگ رینج میزائل اور پوری دنیا میں کہیں بھی ایٹمی حملہ کرنے کی صلاحیت سے لیس بمبار طیارے اڑان بھرنے کے لئے تیار کھڑے ہیں۔
امریکی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ روس ناصرف اپنے ایٹمی ہتھیاروں اور خلا میں مار کرنے والے میزائلوں کو تیار کررہا ہے بلکہ ماسکو شہر کے اردگرد ایٹم بم پروف کمانڈ اینڈ کنٹرول بنکر بھی قائم کئے جارہے ہیں۔ ماسکو کے علاوہ یورال کی پہاڑیوں میں واقع ماؤنٹ یمانتو کے نیچے بھی سینکڑوں مربع میل پر پھیلے ہوئے بنکروں کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جنگ کی صورت میں روسی حکومت کی اعلیٰ ترین شخصیات اور فوجی کمانڈر ان بنکروں میں منتقل ہو جائیں گے۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ولادی میر پیوٹن نے سوویت یونین کا زوال کبھی دل سے قبول نہیں کیا اور وہ ماضی کا سوویت یونین دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، اور مغرب کے لئے سب سے خوفناک بات یہ ہے کہ روس کو دوبارہ سپر پاور بنانے کے خواہشمند ولادی میر پیوٹن کے پاس 7ہزار سے زائد ایٹم بم ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.