ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور درپیش مشکلات اور رکاوٹیں دور کرنے کیلئے تمام تعمیراتی محکموں کے افسران ذاتی دلچسپی اور لگن سے کام کر یں، بابر حیات تارڑ

ترقیاتی سکیموں کی تکمیل میں بچت اور معیار پر خصوصی توجہ،ہسپتالوں میں ڈیجیٹل ایکسرے سمیت دیگر مشینری خریدی جائے، کمشنر ساہیوال ڈویژن

ہفتہ 3 ستمبر 2016 21:23

حجرہ شاہ مقیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 ستمبر ۔2016ء ) کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور درپیش مشکلات اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے تمام تعمیراتی محکموں کے افسران ذاتی دلچسپی اور لگن سے کام کریں ترقیاتی سکیموں کی تکمیل میں بچت اور معیار پر خصوصی توجہ دی جائے ہسپتالوں میں ڈیجیٹل ایکسرے سمیت دیگر مشینری خریدی جائے جس سے مریضوں کی بہتر انداز میں دیکھ بھا ل ،علاج معالجہ اور سروس ڈیلیوری کا معیار مثالی بن سکے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع اوکاڑہ میں ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری ندم عباس ربیرہ ،ممبران صوبائی اسمبلی ،میاں محمد منیر ،چوہدری افتخار حسین چھچھر ،چوہدری جاوید علا ؤ الدین سمیت پارلیمنٹیرین کے نمائندوں اور تمام وفاقی و صوبائی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او سقراط امان رانا نے ضلع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام سکول ایجوکیشن ہسپتالوں خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام ،پاک ایم ڈی جی ایس سکیموں واپڈا اور دیگر محکموں کی ترقیاتی سکیموں سے متعلق بریفنگ دی ۔

اجلا س کو بتایا گیا کہ ضلع میں محکمہ تعلیم کی 965ترقیاتی سکیمیں ہیں جن میں سے 728سکیمیں مکمل ہیں محکمہ صحت کی 8سکیمیں ہیں جن پر کام مکمل ہو چکا ہے ضلع میں پبلک ہیلتھ سے متعلقہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی 119ترقیاتی سکیمیں ہیں جن میں سے 118مکمل ہو چکی ہیں جبکہ ایک سکیم پر کام جاری ہے ۔سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے 2016/17کی 47سکیمیں ہیں جن میں سے 32سکیموں کی منظوری دی جا چکی ہے خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام فیز 3میں ضلع اوکاڑہ میں 4سڑکیں مکمل کی جا رہی ہیں جن پر 553ملین روپے خرچ ہوں گے ان منصوبوں پر50فیصد سے زائد کام ہو چکا ہے ۔

کمشنر ساہیوال نے کہا ہے کہ ضلع میں مکمل کئے جانے والے ترقیاتی منصوبے علاقہ کی ترقی اور لوگوں کی مشکلات و مسائل کے حل کیلئے از حد ضروری ہیں ان کی تکمیل میں تمام محکمے بھر پور اقدامات کریں پار لیمینٹیز کی جانب سے دی جانیو الی سکیمیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :