شہدائے کشمیر نے اپنا خون دے کر مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر زندہ کر دیا ہے

چیئرمین نظریہ پاکستان رابطہ کونسل قاری محمد یعقوب شیخ کا جے یوپی کے کنونشن سے خطاب

ہفتہ 3 ستمبر 2016 21:04

ملتان( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) چیئرمین نظریہ پاکستان رابطہ کونسل قاری محمد یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ شہدائے کشمیر نے اپنا خون دے کر مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر زندہ کر دیا ہے اب اقوام متحدہ کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کیلئے فوری اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعیت علمائے پاکستان کے ڈویڑنل صدر محمد ایوب مغل کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ میں خطاب سے کیا جس میں میاں آصف اخوانی،قاری عبدالغفار نقشبندی،عبدالرحیم گجر،ارشد اقبال نیازی،حافظ ظفر قریشی،میاں سہیل احمد،عبدالرحمن سیاف،قاری محمد سعید نقشبندی شریک تھے۔

دینی قوتیں 293.C کے خلاف کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔تعلیمی اداروں میں بے راہ روی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی پاکستان کے دفاع اور استحکام کیلئے دینی قوتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں اور یہ ملک مٹنے کے لئے نہیں بنا اس کا ہر صورت میں دفاع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ یہودونصاریٰ اور ہنود پاکستان کے خلاف سازش کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے افواج پاکستان ملک کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جمعیت علمائے پاکستان کے ڈویڑنل صدر محمد ایوب مغل نے کہا کہ جمعیت علمائے پاکستان ہمیشہ دینی قوتوں کے ساتھ اتحاد اور محبت کے جذبے کے تحت ملک پاکستان میں ہمیشہ سرگرم عمل رہے گی۔