سرگودھا میں ایک تقریب کےدوران ن لیگ کے کارکنوں میں جھگڑا، 5 افراد زخمی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 ستمبر 2016 21:00

سرگودھا میں ایک تقریب کےدوران ن لیگ کے کارکنوں میں جھگڑا، 5 افراد زخمی

سرگودھا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 ستمبر2016ء) سرگودھا میں ایک تقریب کےدوران ن لیگ کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا ہے جس کے باعث 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقے طارق آباد میں سوئی گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب کے مسلم لیگ ن کے کارکن ایک دوسرے سے جھگڑ پڑے۔ جھگڑا ن لیگ کے ایم این اے حامد حمید اور ایم این اے ڈاکٹر نادیہ عزیز کے حامیوں میں تلخ کلامی ہونے کے بعد ہوا جس کے نیتجے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ تقریب کو شروع ہونے سے قابل ہی ختم کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :