ریسکیو1122 ساہیوال کو اگست 2016 کے دوران 23580کالز موصول ہوئیں

ہفتہ 3 ستمبر 2016 20:55

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ساہیوال کو ماہ اگست 2016 کے دوران 23580کالز موصول ہوئیں جن میں سے2241 ایمرجنسی کالز تھیں۔ریسکیو1122 ساہیوال نے جن2241 ایمرجنسی کالز پر رسپونڈ کیاان میں روڈ ایکسیڈنٹ 632‘ میڈیکل ایمرجنسیز 1241 ‘ آگ لگنے کے واقعات13‘عمارت گرنے کے واقعات 01‘کرائم کال 120 اور 232 متفرق واقعات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ02 ڈوبنے کے واقعات شامل ہیں۔ ریسیکو 1122 ساہیوال کو روزانہ ایمرجنسی کال کی ایوریج 72ہے اور رسپانس ٹائم کی ایوریج 7منٹ ہے۔ ما ہ اگست میں ریسیکو 1122 ساہیوال میں2418 لوگوں کو ریسکیو کر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔471 لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور مختلف واقعات میں87 لوگ جاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

ماہ اگست کے دوران ایمرجنسی سروسز کی کارکردگی کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداﷲ نے مزید بتایاکہ ریسکیو 1122 ساہیوال نے ابتک رسپانس ٹائم بر قراررکھتے ہوئے تما م ایمرجنسیز پر ریسپانس کیاہے جبکہ اس دوران ریسکیو 1122 ساہیوال کو17131غیر متعلقہ کالز موصول ہوئیں جن میں کثیرتعداد میں بوگس کالز شامل تھیں۔

انہو ں نے میڈیا کے نمائندوں سے اپیل کی کہ بوگس کالز کے نقصانات کے متعلق عوام کے اندر شعور اور آگا ہی پیدا کرنے کے لیے ریسکیو 1122 ساہیوال کا ساتھ دیں تاکہ بوگس کالز کی تعداد کو کم سے کم کیا جا سکے۔ انہو ں نے ساہیوال کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے1122 ایک ایمرجنسی نمبر ہے جسے بلاوجہ مصروف رکھنے سے کسی کی جان بھی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :