حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوج سے تعاون نہیں کررہی ،آرمی چیف کی للکار قوم کی آواز ہے حکومت کے خلاف تحریک تیز ہوتے ہی را دہشتگرد ی کی کاروائیاں شروع کردیتی ہے، غداروں کے خلاف کاروائی نہ کرنے والی حکومت سیکیورٹی رسک بن چکی ہے، ایم کیو ایم کی 35سالہ دہشتگردی کو صرف الطاف سے علیحدگی کے اعلان سے بھلایا نہیں جاسکتا

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی میڈ یا گفتگو

ہفتہ 3 ستمبر 2016 20:51

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوج سے تعاون نہیں کررہی آرمی چیف کی للکار قوم کی آواز ہے حکومت کے خلاف تحریک تیز ہوتے ہی را دہشتگرد ی کی کاروائیاں شروع کردیتی ہے غداروں کے خلاف کاروائی نہ کرنے والی حکومت سیکیورٹی رسک بن چکی ہے ایم کیو ایم کی 35سالہ دہشتگردی کو صرف الطاف سے علیحدگی کے اعلان سے بھلایا نہیں جاسکتا فاروق ستار کو پاکستان سے وفاداری ثابت کرنے کیلئے الطاف مردہ باد کہنا پڑے گا الطاف، اچکزئی اور اسفند یار ولی پاکستان کے میر جعفر اور میر صادق ہیں دو قومی نظریہ کے خلاف کو ئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے حکومت کو سانحہ ماڈل ٹا?ن اور پانامہ کا حساب دینا پڑے گا وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ سرحد گاندھی اور بلوچ گاندھی کی اولادوں نے پاکستان کے خلاف سازشیں شروع کردی ہیں اچکزئی ا ور اسفندیارولی بھی الطاف کی طرح ملک دشمن ہیں پنجاب میں نو گوز ایریا ختم کئے جائیں پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف رینجرز آپریشن ضروری ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو اپنے مفادات اورہندوستان کو مستحکم کیا ہے امریکہ زدہ حکمران اشرافیہ نے پاکستان کو امریکی گرفت سے آزاد نہیں ہونے دیا۔