حکومت نے احتجاجی تحریک سے توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کروائی: طاہر القادری کا الزام

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 ستمبر 2016 20:45

حکومت نے احتجاجی تحریک سے توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ ..

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 ستمبر2016ء) طاہر القادری نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نے احتجاجی تحریک سے توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کروائی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کی جانب سے قصاص ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ احتجاجی تحریک سے توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کروائی گئی ہے۔ جب بھی حکومت کیخلاف کوئی بڑی تحریک شروع ہوتی ہے تو اچانک دہشت گردی کا واقعہ رونما ہو جاتا ہے۔