Live Updates

عمران خان کے نظریات قوم کی آواز بن چکے ہیں ‘سعدیہ سہیل رانا

ہفتہ 3 ستمبر 2016 20:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ عمران خان کے نظریات قوم کی آواز بن چکے ہیں کرپٹ حکمرانوں کے خلاف پوری قوم اُٹھ کھڑی ہوئی ہے ،اوچھے ہتھکنڈوں سے قوم کا راستہ نہیں روکا جا سکتا لاہوریوں نے ریلی میں جوق در جوق شرکت کرکے ثابت کر دیا کہ عوام کرپشن کے خلاف مہم میں عمران خان کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی احتساب ریلی میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے کنٹینرز لگا کر نہ صرف کارکنوں کے لئے مشکلات کھڑی کی بالکہ شہریوں کے لئے بھی مشکلات کا سبب بنے اور راستہ نہ ملنے پر ہلاکتوں کا حساب حکمرانوں کو دینا ہو گا۔ عوام حکمرانوں کی پالیسیوں سے بُری طرح متنفر ہو چکے ہیں اور جلد اُن سے نجات چاہتے ہیں۔ حکمران کرپشن کے خلاف عوام کے جذبات کو دبا نہیں سکتے انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ لوگوں کی جگہ جیل ہے تحریک انصاف قوم کی لوٹی ہوئی دولت کو ہضم نہیں کرنے دے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :