ڈاکٹر خالد شہید کے جانثار انکے قاتلوں اور قاتلوں کے سرپرستوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے، علامہ راشدسومرو/قاری محمدعثمان

لاکھ سے زائد افراد نے یکم ستمبر کے احتجاجی مارچ اور دھرنے میں شرکت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ جمعیت علماء اسلام سندھ کی متبادل قوت ہے،جے یوآئی سندھ

ہفتہ 3 ستمبر 2016 20:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد خالد محمود سومرو اور نائب امیر قاری محمد عثمان اپنے مشترکہ بیان میں سندھ کی تاریخ کے کامیاب ترین اور بڑے پر امن دھرنے پر صوبہ سندھ کے تمام اضلاع اور ڈویژن کے زمہ داران عہدیداروں اور کارکنوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ 3 لاکھ سے زائد افراد نے جمعیت علماء اسلام کی اپیل پر یکم ستمبر کے احتجاجی مارچ اور دھرنے میں شرکت کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ جمعیت علماء اسلام سندھ کی متبادل قوت ہے انہوں نے کہا کہ شہید اسلام علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو سے دیوانہ وار اور والہانہ محبت کرنے والے کارکنوں نے کشمور سے کراچی تک مارچ کرکے سندھ حکومت ہر یہ واضح کردیا ہے کہ ڈاکٹر خالد شہید کے جانثار انکے قاتلوں اور قاتلوں کے سرپرستوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے جے یو آئی کے صوبائی قائدین نے یکم ستمبر کے احتجاجی مارچ اور دھرنے میں شرکت کرنے والے جے یو آئی کے لاکھوں کارکنوں سمیت دن بھر کوریچ کرنے والے لاتعداد صحافیوں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں اور مالکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام سب کو انکی گراں قدر خدمات سرانجام دینے کوریچ اور شرکت کرنے پر نظرانہ عقیدت اور سلام محبت پیش کر تی ہے انہوں نے شہریوں تاجروں ٹرانسپورٹرز تمام مارکیٹوں اور چھوٹے بڑے دکانداروں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی امن کی داعی ہے اس لئے اتنے بڑے احتجاجی مارچ میں کسی کے ایک پتے کو بھی گرنے نہیں دیا گیا جے یو آئی کے رہنماؤں نے مذید کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکن اور سندھ کے عوام شہید اسلام علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں اور انکے سرپرستوں کو بہر حال کیفرکردار تک پہنچانے کا عہد کرچکے ہیں سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی قیادت کسی خوش فہمی اور ہٹ درمی میں نہ رہے جے یو آئی کی قیادت جب چاہے لاکھوں جانثار ان جمعیت علماء اسلام صرف ایک اشارے کے منتظر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :