پاکستان ایئر لائن کی انتظامیہ کی غفلت ،ملتان آنے والے مسافروں کا سامان کراچی میں ہی رہ گیا

ہفتہ 3 ستمبر 2016 20:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) پاکستان ایئر لائن کی انتظامیہ کی غفلت کے باعث مسافر ایک بار پھر شدید پریشانی کا شکار ہوگئے۔ گزشتہ روز کراچی سے ملتان آنے والے مسافروں کا سامان کراچی میں ہی رہ گیا۔باکمال لوگوں کی لاجواب اور فخریہ سروس کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے گزشتہ روز کراچی سے ملتان جانے والے مسافروں کا سامان کراچی میں ہی چھوڑ گئی جس سے مسافر شدید پریشانی اور ذہنی اذیت کا شکار ہوگئے۔

رہ جانے والا سامان آج کراچی سے لاہور پہنچایا گیا ہے۔ لاہور سے شام 6 بجے تک سامان ٹرک کے ذریعہ ملتان پہنچائے جانے کی توقع ہے۔متاثرین میں لندن سے آنے والا ایک جوڑا بھی شامل ہے جو شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے ملتان آیا تھا۔ جوڑے نے گزشتہ روز شادی کی تقریب میں شرکت کی لیکن ان کا سامان کراچی میں ہی رہا جس میں شادی کے تحائف اور کپڑے بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :