احتجاج کرنیوالے تینوں عوام کی زندگی کو عذاب بنانے کے نقطے پرمتفق ہیں۔پرویزرشید

احتجاج کرنیوالے اپنی تحریک کیلئے مشترکہ نام نہیں رکھ سکے،عمران تحریک احتساب،پنڈی والے تحریک نجات،کینیڈا سے آئے کینیڈی تحریک قصاص کہتے ہیں،ریلی کے باعث لاہور میں4ارب اورپنڈی میں10لاکھ روپے کاروباری خسارہ ہوا،جبکہ ریلی کی سیکورٹی کی مد میں50لاکھ روپے نقصان ہوا۔وفاقی وزیراطلاعات کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 ستمبر 2016 20:07

احتجاج کرنیوالے تینوں عوام کی زندگی کو عذاب بنانے کے نقطے پرمتفق ہیں۔پرویزرشید

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 ستمبر2016ء) :وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشید نے کہاہے کہ احتجاج کرنیوالے تینوں لوگوں کی زندگی کو عذاب بنانے کے نقطے پر متفق ہیں،لیکن اس کے باوجوداپنی تحریک کیلئے مشترکہ نام نہیں رکھ سکے،عمران خان اپنی تحریک کو تحریک احتساب،پنڈی والے تحریک نجات،کینیڈا سے آئے کینیڈی تحریک قصاص کہتے ہیں،ریلی کے باعث لاہور میں 4ارب اور پنڈی میں10لاکھ روپے کاروباری خسارہ ہوا،جبکہ ریلی کی سیکورٹی کی مد میں 50لاکھ روپے نقصان ہوا۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنیوالے تینوں ایک نقطے پر متفق کہ لوگوں کی زندگی کو عذاب بنانا ہے لیکن تینوں ایک دوسرے کے سہولت کار ہونے،اعلانیہ اور خفیہ ملاقاتوں کے باوجود اپنی تحریک کیلئے مشترکہ نام نہیں رکھ سکے۔

(جاری ہے)

ریلی کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ تھا کہ وہ نئی بات کرینگے۔لیکن انہوں نے 2013ء میں جو تقریر کی تھی وہی آج شاہدرہ میں کی۔

اتنی بھاری مالیت کا کنٹینربنایا ان کو چاہیے کہ اپنی تقریر ٹیپ کرکے لوگوں کو سناتے رہیں۔پرویز رشید نے کہا کہ خان صاحب کس چیز کا احتساب چاہتے ہیںآ ج تک معلوم نہیں ہوسکا۔اگر کرپشن کا احتساب تو پاکستان مسلم ن نے احتساب کا مسودہ جمع کروادیاہے۔اسی طرح اعتزاز احسن نے بھی سینیٹ میں جمع کروادیاہے۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ دونوں جمع کروائے گئے بل قابل نہیں ہیں تو اپنا مسودہ اسمبلی میں جمع کروادیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان انتخاب کے ذریعے تبدیلی کو تسلیم نہیں کرتے۔خان صاحب کو جس کام کیلئے قوم نے منتخب کیا یہ کام وہ بھول چکے ہیں۔عمران خان کے جلسے جلوسوں میں جو رونق ہم دیکھتے تھے وہ اب پھیکی پڑتی جارہی ہے۔