حکومت نے سکوک اور ٹی ایف سی کا ٹیکس برابر کردیا

روایتی ٹی ایف سی اور سکوک پر ٹیکس کے فرق نے سکوک کے اجرا کو بڑی حد تک اس کی کشش سے محروم کردیا تھا

ہفتہ 3 ستمبر 2016 20:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء ) ایس ای سی پی کی سفارشات پر حکومت نے ایک انتہائی اہم فیصلہ کرتے ہوئے سکوک اور ٹی ایف سی کا ٹیکس برابر کردیا ہے۔۔ اس رعایت کے تحت سکوک کو بھی ٹیکس کے حوالے سے وہ استثنیات حاصل ہوجائیں گی جو پہلے صرف ٹی ایف سیز کو دستیاب تھیں۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لئے ٹیکس قانون میں ترامیم کردی گئی ہیں۔ روایتی ٹی ایف سی اور سکوک پر ٹیکس کے فرق نے سکوک کے اجرا کو بڑی حد تک اس کی کشش سے محروم کردیا تھا۔ اب ٹیکس قانون میں ترامیم سے سکوک کو بھی ٹیکس استثنیٰ ملے گا اور اس کے نتیجے میں سکوک اپنی لاگت کے حوالے سے ٹی ایف سی کے برابر آجائے گا۔ اس اقدام سے اسلامی مالیاتی نظام کو بہت بڑھاوا ملے گا۔

متعلقہ عنوان :